وکلا کے دھاوا بولنے کے تیسرے روز بعد عدالتیں کھل گئیں

وکلا کے دھاوا بولنے کے تیسرے روز بعد عدالتیں کھل گئیں

اسلام آباد (پبلک نیوز) وکلا کے اسلام آباد ہائیکورٹ پر دھاوا بولنے کے تیسرے روز بعد آج عدالتیں کھل گئیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت کے باہر رینجر اور پولیس تعینات۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی تمام عدالتوں کے باہر اور چیف جسٹس بلاک کے باہر بھی پولیس اور رینجر تعینات ہے، ہائیکورٹ کے اطراف میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

عدالت عالیہ میں صرف متعلقہ افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی ہے اور ہائیکورٹ بار نے آج مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ جو وکیل کسی عدالت میں پیش ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وکلاء ہڑتال کی کال پر منقسم اور ہڑتال کے اعلان کے باوجود وکلاء اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو رہے ہیں اور ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت جاری ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔