"وہ عمران خان جو دوسروں کو چور کہتے ہیں وہ خود چوروں کا سردار ہے"

لاہور (پبلک نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری قوم نے کرپشن کا عالمی ریکارڈ ٹوٹتے دیکھا، کے پی کے میں پیسے دے کر لوگوں کو خریدا گیا۔

احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ویڈیو موجود ہونے کے باوجود ایک شخص کو ڈھائی سال تک وزیر قانون بنائے رکھا؟ سپریم کورٹ کے سماعت کرنے سے ایک دن پہلے ویڈیو ریلیز کی گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کل پوری پاکستانی قوم نے دیکھا کہ کرپشن کا عالمی ریکارڈ ٹوٹا ہے، انہوں نے پیسوں سے لوگوں کے ضمیر خریدے، اگر یہ مدینہ کی ریاست ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان جو دوسروں کو چور کہتے ہیں وہ خود چوروں کا سردار ہے، اللہ تعالیٰ عمران خان کو معاف کرے لیکن ایسے لوگوں کو معافی نہیں ملتی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔