اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنی وزارت کے بہترین کارکردگی والی وزارتوں میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔ انہوں نے کہا وزارت اطلاعات اس لئے بہترین کارکردگی والی وزارتوں میں جگہ نہیں بنا سکی کیونکہ کارکردگی ان پروجیکٹس پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جو وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو میرے خیال میں زیادہ سودمند ثابت ہوں گے۔ اگلی دفعہ انشا اللہ بہترین وزارتوں میں شامل ہوں گے۔ فواد چودھری نے بہترین کارکردگی والی وزارتوں کومبارکباد بھی دی۔