شاہین آفریدی کی ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کی نئی کِٹ متعارف

شاہین آفریدی کی ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کی نئی کِٹ متعارف
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کی نئی کٹ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز کی کِٹ کا ڈیزائن شاہین شاہ آفریدی نے خود ڈیزائن کیا ہے۔ لاہور قلندرز نے دو آفیشل کٹ متعارف کروائی ہیں ۔ ایک ہرے اور دوسرے سرخ رنگ کی کِٹ ہے، تاہم ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کیلئے لاہور قلندرز کے کھلاڑی ہرے رنگ کی کِٹ استعمال کریں گے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور قلندرز کی نئی کِٹ پر نقشہ بنا ہوا ہے۔ اس حوالے سے یکم فروری کو لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے بتایا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی نئی کِٹ تیار کررہے ہیں، جس طرح وہ وکٹ اڑاتے ہیں، ان کا کِٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اُڑا دے گا، اُمید ہے کہ مداحوں کو نئے ڈیزائن کو پسند آئے گا۔ ادھر شاہین آفریدی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا گیا ہے کہ کیسی لگی میری کِٹ؟ دعاؤں میں یاد رکھیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نئے کِٹ کے ڈیزائن کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔