قیصرہ الہٰی کے حلقے کا حتمی نتیجہ جاری نہ کرنےکاحکم

قیصرہ الہٰی کے حلقے کا حتمی نتیجہ جاری نہ کرنےکاحکم
کیپشن: قیصرہ الہٰی کے حلقے کا حتمی نتیجہ جاری نہ کرنےکاحکم

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے گجرات کے حلقہ این اے 64 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چودھری سالک حسین کو 15 فروری کو طلب کر لیا، الیکشن کمیشن نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 64 گجرات کے ریٹرننگ افسر سے تین دن میں جواب مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو قیصرہ الٰہی یا انکے وکیل کی موجودگی میں فارم 47 تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ڈی پی او گجرات یقینی بنائیں کہ فارم 47 کیلئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ  میں کہا کہ ریٹرننگ افسر قیصرہ الٰہی کے تحفظات سن کر ازالہ کرے۔

Watch Live Public News