ہمایوں سعید کی نیٹ فلکس کی نامور سیریز ’دی کراؤن‘ میں انٹری

ہمایوں سعید کی نیٹ فلکس کی نامور سیریز ’دی کراؤن‘ میں انٹری
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو برطانوی شاہی خاندان پر بننے والی نیٹ فلکس کی نامور سیریز دی کراؤن کے پانچویں سیزن کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہمایوں سعید دی کراؤن میں شہزادی ڈیانا کی مبینہ حقیقی محبت پاکستانی سرجن ڈاکٹر حسنات خان کا کردار نبھائیں گے جنہیں ڈیانا مسٹر ونڈرفل کے نام سے پکارتی تھیں۔ ہمایوں سعید کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تاہم گزشتہ روز صحافی حسن زیدی کی جانب سے ٹوئٹر پر ہمایوں سعید کے کردار اور انہیں دی کراؤن میں کاسٹ کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ حسن زیدی کی ٹوئٹ کے بعد شوبز کے کئی ستاروں نے ہمایوں سعید کی اس بڑی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا جس میں اداکارہ ماہرہ خان پہلے نمبر ہر رہیں۔ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے نیٹ فلیکس سیریز میں ہمایوں سعید کو کردار ملنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اداکار اور مصنف واسع چوہدری نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستانی فلم سٹار ہمایوں سعید برطانوی شاہی خاندان پر مبنی نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں لیڈی ڈیانا کے قریبی دوست اور پاکستانی نژاد برطانوی سرجن ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہور کوئی ہمایوں سعید لائق خدمت؟

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔