الیکشن کمیشن کے چار رکنی کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی توہین الیکشن کمیشن کیسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی ہے اور تینوں رہنماوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے ہیں ۔ محفوظ فیصلہ میں تینوں رہنماؤں کو ضمانت کیلئے 50,50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا بھی کہا گیا ہے۔توہین الیکشن کمیشن کیس کی آئندہ سماعت 17 جنوری کو ہوگی ۔