سوات: دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، 15 زخمی

سوات: دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ، 15 زخمی
سوات (پبلک نیوز) کالام اور اوتروڑ کے سرحدی علاقہ پر آلو کی فصل پر کالام اور اوتروڑ کے اقوام کے مابین لڑائی، جس سے دونوں فریقین میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے. تفصیلات کے مطابق وادی کالام سوات میں کالام اور اتروڑ اقوام کے مابین کنئی بانڈہ کےآراضی پر مسلح تصادم ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اقوام سے 4 افراد جاں بحق اور 15شدید زخمی ہو گئے،پولیس گاڑی پرپتھراؤں،فائرنگ کاسلسلہ جاری،حالات کنٹرول کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس اور پاک ارمی کی بھاری نفری کالام پہنچ گئی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔