جنوبی افریقا: بار میں فائرنگ سے 18 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

جنوبی افریقا: بار میں فائرنگ سے 18 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
جنوبی افریقا کے علاقے سویٹو کے ایک گاؤں میں واقع بار میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے علاقے سویٹو کے ایک گاؤں میں واقع بار میں نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور بار میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد فائرنگ کے بعد سفید رنگ کی منی بس میں بیٹھ کر فرار ہوگئے تاہم واقعے کی وجواہت کا تاحال علم نہیں ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعے میں 18 نوجوان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے،شدید زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 19 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔