وزیر اعظم کا شکر گڑھ سیلابی ریلے میں پھنس افراد کے انخلا پر رینجرز، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو خراج تحسین

وزیر اعظم کا شکر گڑھ سیلابی ریلے میں پھنس افراد کے انخلا پر رینجرز، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو خراج تحسین
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شکرگڑھ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کے بروقت انخلاء اور مدد پر رینجرز اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ رینجرز اور ریسکیو کی بروقت امدادی کاروائی سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کی جان بچائی گئی، پاکستان کے فرض شناس سپوتوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریسکیو اداروں کو راوی، چناب اور ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کر دی۔وزیرِ اعظم نے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں لوگوں کی آگاہی اور بروقت و با حفاظت انخلاء کی تیاریوں کی بھی ہدایت کر دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔