نواز شریف نے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ دیدیا

نواز شریف نے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق نواز شریف نے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ دے دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے، نوازشریف کے پاکستان میں اپنے بااعتماد ساتھیوں سے ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں ، نواز شریف نے ساتھیوں سے اپنی وطن واپسی اور پارٹی امور پر مشاورت کی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ قریبی ساتھیوں نے نواز شریف کو 14 اگست کو واپسی کا مشورہ دیا، نوازشریف کے قریبی ساتھیوں کی اکثریت نے ستمبر کے وسط میں واپسی کا مشورہ دیا۔ نواز شریف کی واپسی کے معاملات پر قانونی ٹیم سے بھی مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا موقف ہے کہ واپسی پر کچھ عرصہ جیل بھی جانا پڑا تو پرواہ نہیں کروں گا۔ پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ دے دیا ہے، ٹکٹوں کی تقسیم، استحکام پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے قریبی ساتھیوں کو مریم نواز کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہدایت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔