ویب ڈیسک: بجٹ میں نئے ٹیکسز زرعی شعبے پر بھاری پڑنے لگے ، ٹریکٹر کی قیمت میں 2 سے 5 لاکھ روپے اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 50 ہارس پاور کے چھوٹے ٹریکٹر کی قیمت میں 2 لاکھ 20 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا جبکہ سب سے چھوٹے ٹریکٹر کی قیمت 20 لاکھ 20 ہزار سے بڑھ کر 22 لاکھ 22 ہزار کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 60 ہارس پاور ٹریکٹر کی قیمت میں 2 لاکھ 71 ہزار روپے تک اضافہ کے بعد 60 ہارس پاور ٹریکٹر کی قیمت 29 لاکھ 81 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 75 ہارس پاور ٹریکٹر کی قیمت میں 3 لاکھ 25 ہزار سے 4 لاکھ 37 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا اور 75 ہارس پاور ٹریکٹر کی نئی قیمت 48 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی۔
85 ہارس پاور ٹریکٹر کی قیمت میں 4 لاکھ 74 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد 85 ہارس پاور ٹریکٹر کی قیمت 52 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔