نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر، بڑی آفر آگئی

نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر، بڑی آفر آگئی
کیپشن: Kia Sportage
سورس: web desk

ویب ڈیسک:ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کے باعث لوگوں کی قوت خرید بھی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث کار ساز کمپنیوں کو اپنی گاڑیاں فروخ کرنے میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم اب صارفین کو متوجہ کرنے کے لئے کیلئے مختلف آفرز کی جار ہی ہیں ، اسی سلسلے میں ’ کِیا‘ اسپورٹیج خریدنے کے خواہشمند افراد اب یہ گاڑی آسان قسطوں پر بھی خرید سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے قسطوں پر گاڑی دینے کی پیشکش کی آئندہ چند ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم ابھی آفر کی حتمی آخری تاریخ کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ۔

کمپنی کے مطابق کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند افراد 50 فیصد قیمت ڈاون پیمنٹ میں ادا کر تے ہوئے گاڑی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ باقی 50 فیصد قیمت 18 ماہ کی اقساط کی صورت میں ادا کر سکتے ہیں ۔

اگر کوئی صارف کیا سپورٹیج ایلفا ویریئنٹ لینا چاہتا ہے تو اس کی قیمت 75 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جبکہ قسطوں پر اسے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ یعنی 37 لاکھ 75 ہزار روپے ایڈوانس دینا ہوں گے اور باقی 50 فیصد قیمت 18 ماہ کی اقساط میں دینا ہوں گی،  جو کہ 2 لاکھ 9 ہزار 7 سو 23 روپے ماہانہ قسط بنتی ہے۔

کیا سپورٹیج ’ایف ڈبلیو ڈی‘ ویریئنٹ لیتا ہے تو اس کی قیمت 79 لاکھ 90 ہزار روپے ہے جبکہ قسطوں پر لینے کی صورت میں 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے طور پر 39 لاکھ 95 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے جب کہ باقی رقم 18 مہینوں میں ادا کرنا ہوگی، اس طرح ہر ماہ 2 لاکھ 21 ہزار 9 سو 45 روپے قسط ادا کرنا ہو گی۔

کیا اسپورٹیج کے ’اے ڈبلیو ڈی‘ ویریئنٹ کی قیمت 87 لاکھ 20 ہزار روپے ہے، جس کی 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ 43 لاکھ 60 ہزار روپے بنتی ہےجب کہ 18 مہینوں میں ہر ماہ 2 لاکھ 42 ہزار 2 سو 23 روپے کی قسط ادا کرنا ہو گی۔

کیا سپورٹیج کے ’پی کیو ایف‘ ویریئنٹ کی قیمت 92 لاکھ 50 ہزار روپے ہےجب کہ اس کی 50 فیصد کے حساب سے ڈاؤن پیمنٹ 46 لاکھ 25 ہزار روپے بنتی ہے۔ اس کی 18 ماہ تک ماہانہ قسط 2 لاکھ 56 ہزار 9 سو 45 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
 

Watch Live Public News