گاڑی مالکان کیلئےبڑی خوشخبری،اپنےنام کی نمبر پلیٹ بنوائیں

گاڑی مالکان کیلئےبڑی خوشخبری،اپنےنام کی نمبر پلیٹ بنوائیں
کیپشن: گاڑی مالکان کیلئےبڑی خوشخبری،اپنےنام کی نمبر پلیٹ بنوائیں

ویب ڈیسک:(دانش منیر)ڈائریکٹر جنرل ایکسائز فیصل فرید نے کہا کہ گاڑی کے لیےمن پسند نمبر پلیٹ سکیم کا اجراء کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز فیصل فرید کا کہناتھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد سکیم کا باقاعدہ اجراء ہو گا، من پسند نمبروں کا اجراء کمپیوٹرائزڈ نیلامی کے ذریعے ہو گا۔ من پسند نمبروں کی تین کیٹگریز رکھی گئی ہیں۔ کارپوریٹ کیٹگری کے تحت نمبر پلیٹ پر کمپنی کا نام لکھوایا جا سکے گا۔پلاٹینم کیٹگری کے تحت اپنا یا پیارے کا نام لکھوایا جا سکے گا۔

ڈی جی ایکسائز کا مزید کہنا ہے کہ  گولڈ کیٹگری کے تحت تین من پسند حروف اور تین ہند سے لکھوائے جا سکیں گے ۔نمبر پلیٹ کے لیے مذہبی سیاسی یا سماجی منافرت پر مبنی لفظ یا ہندسہ الاٹ نہیں ہو گا۔مزید معلومات محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن  1035 حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔