ویب ڈیسک: سندھ میں 9 اور 10 محرم کی چھٹی، سندھ حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ، 16 جولائی اور 17 جولائی کو عام تعطیل ہوگی۔
سندھ حکومت کی جانب سے عاشورہ کے 2دن عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 16 جولائی اور 17 جولائی کو عام تعطیل ہوگی، یعنی منگل اور بدھ کے روز تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے، تعلیمی اداروں اور بلدیاتی کاؤنسلز میں بھی تعطیل ہوگی ،با اختیار اتھارٹیز بھی بند رہیں گی ،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وفاقی حکومت نے16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کرنے کا اعلان کیا،وزیر اعظم نے نویں اور دسویں محرم کے باعث چھٹیوں کی منظوری دی، چھٹیوں کے حوالے سےوزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نےنوٹی فکیشن جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کہ مطابق وزیر اعظم نے عاشورہ ( 9 اور 10 محرم 1446 ہجری) کے موقع پر 16 اور 17 جولائی 2024 (منگل اور بدھ) کو عام تعطیل کی منظوری دی ہے۔