لوڈ شیڈنگ نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی جان لے لی

لوڈ شیڈنگ نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی جان لے لی
گجرات(پبلک نیوز) واپڈا کی نااہلی،شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ایک خاندان کے تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہےتفصیلات کے مطابق گجرات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والے میں میاں بیوی اور ان کی بیٹی شامل ہیں جبکہ ریکسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لوڈ شیڈنگ کے باعث شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔جان کی بازی ہارنے والوں میں 60سالہ نواز ،45 سالہ عابدہ اور 18 سالہ بیٹی مریم شامل ہیں، دونوں میاں بیوی اور بیٹی ایک کمرے میں سو رہے تھے،مزید برآں لاہور میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، بجلی کی طلب 4500 میگا واٹ جبکہ اس وقت رسد 2200 میگا واٹ ہے ، لاہور شہر میں بجلی کا شارٹ فال 2300 میگا واٹ، لاہور کے مختلف علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے