بشری ٰ بی بی کی رہائی ایک بار پھر لٹک گئی

بشری ٰ بی بی کی رہائی ایک بار پھر لٹک گئی

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی  اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی ایک بار پھر لٹک گئی ۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کا معاملہ ، بشریٰ بی بی کی روبکار جاری نہ ہو سکی رہائی کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل خالدیوسف نے روبکار کے حوالے سے آگاہ کردیا۔وکیل خالد یوسف کا کہنا ہے کہ  ضامن، مچلکے سمیت عدالت پہنچے،  اسٹاف نے بتایا ایف آئی اے کے دونوں ججز شاہ رخ ارجمند ، ہمایوں دلاور جنازے پر چلے گئے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ  جج رخشندہ شاہین، ایڈمنسٹریٹو جج جوادعباس بھی جنازے پر چلے گئے ہیں،  سیشن جج ویسٹ کے عدالتی عملے نے بتایا ایف آئی اے کیس کا روبکار ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں،  ایف آئی اے کا کوئی جج روبکار پر دستخط کرنے کےلیےموجود نہیں۔

بشریٰ بی بی کے وکلاء کی جانب سے سیشن جج ویسٹ کی عدالت سے بھی روبکار جاری کرنے کی استدعا کی گئی تاہم عدالتی عملہ نے کہا کہ  سپیشل جج سنٹرل کے ڈیوٹی ججز کی لسٹ میں  سیشن جج ویسٹ کا نام شامل نہیں ۔

قبل ازیں  اسلام آباد ہائی کورٹ  نے بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں درخواست ضمانت منظورکرلی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ضمانت منظور کی،  عدالت نے 10 ،10 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

Watch Live Public News