لاہور ( پبلک نیوز ) عدالت نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتول کی بیوی کو عمر قید کی سزا سنا دیتفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے مقتول کی بیوی کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ، ایڈیشنل سیشن جج شہزاد مظفر ہمدانی نے کیس کا فیصلہ سنایا ،پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاون میں درج ہے، ملزمہ اللہ معافی بی بی نے آشنا بلال رضوان کے ساتھ مل کر شوہر ثمر عباس کو قتل کیا، دوران تفتیش ملزمہ نے اقبال جرم بھی کیا۔سرکاری وکیل نے دلائل میں کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ میں 18 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر اللہ معافی بی بی کو عمر قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ، عدالت نے شریک ملزم بلال رضوان کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم دیا۔