ویب ڈیسک: مردان میں قتل کی لرزہ خیزواردات، دو خواجہ سرا کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق مردان کے علاقہ نیو اڈا بالا خانے میں چھری کے وار سے دو خواجہ سرا قتل کردیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل دیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، عینی شاہد شوقی کا کہناتھا کہ تین نامعلوم افراد نے بالا خانے آکر دروازوں کو بند کرکے دونوں خواجہ سرا کو قتل کیا،ملزمان لرزہ خیزواردات سرانجام دینے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔