اب معاشی ترقی تیز کرنے کا وقت ہے“

اب معاشی ترقی تیز کرنے کا وقت ہے“
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان غذائی اشیاء کی درآمد کر رہا ہے ،ترسیلات زر بڑھنا اوورسیز پاکستانیوں کی ملک سے محبت ہے ،ترسیلات زر میں اضافہ فرشتہ ثابت ہوا ،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب ڈالر ہو گئے ،فیٹف سے بھی آئندہ ماہ ریلیف مل جائے گا،ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئی ہیں ،اس سال مارچ سے پچاس فیصد سے زیادہ گروتھ ہے ۔رواں مالی سال کا اقتصادی سروے جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ رواں مالی سال کی شروعات کوویڈ میں ہوئی ،حکومت نے کوویڈ سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی ،وزیر اعظم کا سمارٹ لاک ڈاو¿ن دور رس فوائد ہوئے ،حکومت کے اقدامات سے کوویڈ کو کنٹرول کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام آیا ہے ،اب معاشی ترقی تیز کرنے کا وقت ہے،ملک کی ساٹھ فیصد آبادی کی عمر 20 سال سے کم ہے ،ہم نے غریب کا خیال رکھنا ہے،ٹریکل ڈاو¿ن صرف خواب ہے،غریب کا مزید استحصال نہیں کریں گے، اس سال بجٹ میں توجہ دی ہے،غریبوں کو قرض دیئے جائیں گے،غریبوں کے خواب کو پورا کرنا ہے۔

Watch Live Public News