ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر1 ہزار 435 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے چالان

ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر1 ہزار 435 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے چالان

لاہور ( پبلک نیوز) ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر پہلے ہی روز 01 ہزار 435 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹریفک جام کا باعث بننے والی 48 وہیکلز تھانوں میں بند کر دئیے گئے۔ 4 ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل کر دئیے گئے۔ صدر ڈویژن میں 842 جبکہ سٹی ڈویژن میں 593 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔شہریوں کی طرف سے ون وے وئیلشنز پر زیرو ٹولرنس کا خیرمقدم کیا گیا۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ اب ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی معطل کیا جارہا ہے۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کوئی بھی وائیلٹرز رعائت کا مستحق نہیں ہوگا۔ ون وے جگہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ حادثات اور ٹریفک جام کی بڑی وجہ شہریوں کی بےجاء ون وے کی خلاف ورزی کرنا ہے۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے۔

چند سکینڈز کے خاطر شہری اپنی اور دوسروں کی جان داؤ پر لگا دیتے ہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔