(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف غداری کی کارروائی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری کی کاروائی کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بناپر نمٹا دی۔
مرحوم اے کے ڈوگر کے بیٹے عبداللہ ڈوگر نے پٹیشن واپس لی۔عبد اللہ ڈوگر نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر کےفوت ہونے کی بناء پر درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ درخواست ایم ایچ مجاہد نے اے کے ڈوگر کی توسط سے دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ن لیگی حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے دے کر عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔
درخواست میں استدعاکی تھی کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کا حکم دے۔