لاہور میں گرمی زور، چڑیا گھر کے پرندوں اور جانوروں مرنے لگے

لاہور میں گرمی زور، چڑیا گھر کے پرندوں اور جانوروں مرنے لگے
لاہور (پبلک نیوز) آگ برساتے سورج گرم موسم نے لاہور کے چڑیا گھر کے پرندوں اور جانوروں کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق جانور گرمی کی تاب نہ لا سکے ڈیڑھ ماہ قبل لایا جانے والا گنیکو گرمی کے باعث ہلاک ہوگیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے ویران پنجروں کو آباد کرنے اور عید کے موقع پر سیاحوں کو بھر پور تفریح فراہم کرنے کے لیے آٹھ نئے جانوروں کی خریداری کے ٹینڈرز جاری کیے گئے تھے۔ گنیکو اور لاما ڈیڑھ ماہ قبل اور والبئی چند روز قبل لاہور زو کی رونق بنے تھے۔ سورج کے بدلتے تیور اور گرمی کی شدت معصوم جانور برداشت نہ کر سکے۔ چند دن میں والبی اور گنیکو ہلاک ہوگیا۔چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نر گنیکو ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاک ہوا۔ تاہم درجہ حرارت کنٹرول کرنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہلاک ہونے والے گنیکو کا جوڑا ڈیڑھ ماہ قبل لایا گیا تھا جس کی مالیت اٹھارہ لاکھ تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔