PTI کے ناراض ایم این اے بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہونگے

PTI کے ناراض ایم این اے بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہونگے

کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) شکور شاد ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت سے ناراض ہو گئے۔ وفاقی بجٹ میں لیاری کو نظر انداز کرنے پر بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

رکن قومی اسمبلی شکور شاد کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی مسلسل نظر اندازی پر دلبرداشتہ ہوکر گھر بیٹھ گیا ہوں۔ لیاری سے بلاول بھٹو کو شکست دینے والے ایم این اے کو وفاقی وزیر ہونا چاہیے تھا۔

انھوں نے کہا کہ جمعے کے دن وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں وزیراعظم کی طرف سے لیاری کے منصوبوں کو اہمیت نہیں دی گئی۔ تین سالوں میں نہ لیاری کو کوئی خاص بجٹ دیاگیا اور نہ کسی ورکر کو روزگار۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔