اسلام آباد ( پبلک نیوز) اقتصادی سروے رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد 21ہزار 361 ہے۔ ملک میں نرسزکی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 659 ہے۔ ملک میں ڈاکٹروں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 987 ہے۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوےکی روٹ لینتھ 7ہزار791کلومیٹر ہے۔ پاکستان ریلوے کے پاس 461ڈیزل اور 5اسٹیم انجن ہیں۔ پاکستان ریلوے کے پاس 466انجن ہیں۔ جولائی سے مارچ کے دوران پاکستان میں 4 کروڑ بلب بنائے گئے۔
سروے رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کی تیسری لہر 17مارچ 2021کو سامنے آئی۔ کورونا وبا کی دوسری لہر 28اکتوبر 2020کو آئی۔ کورونا وبا کی پہلی لہر میں 3لاکھ 32ہزار186افراد متاثر ہوئے۔ کورونا وبا کی پہلی لہر میں 6ہزار795 افراد کی اموات رپورٹ ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق 5جون تک 83لاکھ کورونا ویکسین کی ڈوزز لوگوں دی گئیں۔ 2جون 2021تک ایک کروڑ 30لاکھ خوراکیں حکومت پاکستان کو موصول ہوئیں۔ چین نے سائینو فام کورونا ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں بطور امداد دیں۔ پاکستان نے کورونا ویکسین مہم 3 فروری کو شروع کی۔
اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں 53 ہزار سائیکل فروخت ہوئیں۔ ملک میں کپڑے کی پیداوار میں تشویشناک کمی ہوئی۔ ملک میں انڈوں کی پیداوار 2 کروڑ 12 لاکھ 85 ہزار رہی۔ پھلوں کی برآمدات 8لاکھ 29ہزار ٹن رہی۔ ملک میں مچھلی کی پیداوار 6لاکھ 90 ہزار ٹن رہی۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں گوشت کی پیداوار 49 لاکھ 55 ہزار ٹن رہی۔ گزشتہ 4 سال میں زیر کاشت رقبے میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ملک میں قابل کاشت رقبہ2 کروڑ 34لاکھ 50 ہزارایکڑ ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار 105 ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 لاکھ 28 ہزار 588 کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے مالیاتی ادارے محفوظ منتقلی بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ کا پری بجٹ کانفرنس میں کہنا تھا کہ بجٹ 5.7 ٹریلین کا تخمینہ ہے۔ 1.7 ٹریلین قرض میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس 3.7 ٹریلین قرضہ زیادہ ہوا رواں اس کا آدھا ہو گا۔شرح سود 13.2فیصد سے گھٹا کر 7 فیصد پر لائے۔ شرح نمو 5، 6، 7 فیصد تک لے جانے کے لیے پُر عزم ہیں۔ نوجوانوں کو روز گار مہینا کرنے کے لیے گروتھ لانے کے لیے تیار ہیں جبکہ اس وقت 4 فیصد شرح نمو پر ہیں۔