فیفا کی تازہ رینکنگ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی رینکنگ میں چار درجے تک ترقی ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے نئی جاری رینکنگ کے مطابق ویمن فٹبال رینکنگ میں امریکا پہلے نمبر ، جرمنی دوسرے اور سوئیڈن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ مارچ 2023 میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 161 ویں پوزیشن پر تھی جبکہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 157 ویں پوزیشن پر ہے۔ اولمپک کوالیفائیر میں شرکت اور ایک میچ جیت کر پاکستان کے پوائنٹس 944.58 ہوگئے ، پچھلی رینکنگ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے پوائنٹس 918 تھے۔