اسلام آباد کے3 حلقوں پر الیکشن ٹربیونل بدلنے کی ن لیگ کی درخواست منظور

 PML-N's request to change the election tribunal was given a safe decision
کیپشن: PML-N's request to change the election tribunal was given a safe decision

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں الیکشن ٹربیونل بدلنے کی ن لیگ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا ہے۔ جس کے تحت الیکشن کمیشن نے ٹربیونل جج تبدیل کرنے کی منظوری دیدی  گئی ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ نے دائر درخواست میں 3 حلقوں کیلئے قائم اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل جسٹس طارق محمود جہانگیری سے الیکشن پٹیشنز لیکر کسی دوسرے ریٹائرڈ جج کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ 

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3 حلقوں کے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کیلئے دائر درخواستیں سماعت کیلئے منظور کی تھیں۔ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسے آج سنا دیا گیا ہے۔ 3 حلقوں کے لئے قائم اسلام آباد الیکشن ٹریبیونل جسٹس طارق محمود جہانگیری سے الیکشن پٹیشنز لیکر دوسرے جج کو ٹریبیونل بنا کر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق لیگی اراکین قومی اسمبلی کی درخواست منظور کرلی۔ کمیشن نے جمعہ کے روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسلام آباد کے تین لیگی ایم این ایز نے ٹریبونل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی تھی۔

Watch Live Public News