حکومت کی 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت

حکومت کی 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت
کیپشن: Conditional permission of the government to export 1 lakh 50 thousand metric tons of sugar

ویب ڈیسک: حکومت نے 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔ حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایکس ملز چینی کی قیمت میں کسی صورت اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ کاشتکاروں کی تمام زیر التواء ادائیگیاں ترجیحی بنیادوں پر ادا کی جائیں گی۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کی قیمتوں اور مارکیٹ کے استحکام کا پندرہ روز میں دوبارہ جائزہ لے گا۔ مستقبل میں چینی کی برآمد کا آپشن چینی کی قیمت اور اسٹاک سے منسلک ہوگا۔ شوگر ملزمالکان نے15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا تھا۔

Watch Live Public News