ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے علی الیاس نے تاریخ رقم کر دی

ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے علی الیاس نے تاریخ رقم کر دی
سورس: publicnews

( پبلک نیوز ) محمد شکیل خان: پاکستان نےسائیکلسٹ علی الیاس نےایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق قازقستان کے شہر الماتے میں ہونےوالے ایشین روڈ سائیکلنگ چیمئن شپ میں  پاکستان نے دوسرا گولڈ میڈل  جیت لیا۔سائیکلسٹ علی الیاس  نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے ملک کا نام روشن کر دیا۔ 

علی الیاس نے پاکستان کے لئے ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں اپنا دوسرا طلائی تمغہ حاصل کیا، ٹاپ سائیکلسٹ علی الیاس نے آج روڈ اسکریچ ریس ایونٹ میں  گولڈ میڈل جیتا۔   علی الیاس نے اپنی غیر معمولی برداشت اور رفتار کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61.4 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 26 منٹ میں طے کیا۔

اس سے پہلے علی الیاس انفرادی ٹائم ٹرائیل میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں جہاں انہوں نے 21 کلومیٹر کا فاصلہ 27 منٹ 18 سیکنڈز میں طے کیا تھا۔ 

 پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (PCF) کے صدر سید اظہر علی شاہ نے علی الیاس اور پوری پاکستانی ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔  

انہوں نے پاکستان میں کھیل کے لیے ان فتوحات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے الیاس کی لگن اور مہارت کی تعریف کی۔ سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ  یہ پاکستان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ "علی الیاس نے نہ صرف تاریخ رقم کی ہے بلکہ ملک بھر کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی سائیکلنگ ٹیم کی کامیابیاں ان کی محنت اور ملک میں سائیکلنگ کے کھیل کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔