پاک بھارت میچ کے دوران عجیب منظر، ویڈیو نے ہلچل مچا دی

پاک بھارت میچ کے دوران عجیب منظر، ویڈیو نے ہلچل مچا دی
کیپشن: india vs pakistan
سورس: facebook

(محمدساجد)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا بڑا میچ گذشتہ روز پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں بدترین شکست کا سامنا ہوا، اسی میچ کے دوران کرکٹ شائقین نے ایک عجیب منظر بھی دیکھا جس کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوچکی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں جہاں بھی پاکستانی موجود ہیں ان  کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اُن کے لیڈر عمران خان کو رہا کیا جائے، بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کی اپیل پاک بھارت میچ کے دوران ایک منفرد انداز میں کی گئی ، اتوار کو انڈیا بمقابلہ پاکستان T20 ورلڈ کپ میچ کے دوران نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم پر " عمران خان کو رہا کرو" کا پیغام لے کر ایک ہوائی جہاز نے اڑان بھری۔

ہوائی جہاز کو عمران خان کی رہائی کا پیغام دیتے دیکھ کر اسٹیڈیم میں 30,000 سے زیادہ شائقین میں ہلچل مچ گئی،سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین بھی عمران خان کے حق میں کمنٹس کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ   پاکستان کے جیل میں بند سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی  عمران خان کو 5 اگست 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 200 کے قریب مقدمات کا سامنا ہے۔

Watch Live Public News