وزیر اعظم  کی  مہنگی بجلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے چار اہم فیصلوں کی ہدایت

وزیر اعظم  کی  مہنگی بجلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے چار اہم فیصلوں کی ہدایت

(ویب ڈیسک ) فیصل ساہی: وزیر اعظم  شہباز شریف نے مہنگی بجلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے چار اہم فیصلوں کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی حکومت کیلئے 16 ہزار میگاواٹ سرپلس اور مہنگی بجلی سب سے بڑا چیلنج بن گیا، وزیر اعظم نے مہنگی بجلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے چار اہم فیصلوں کی ہدایت کردی ۔ وزیر اعظم نے پاور ڈویژن سے چار فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ 30 جون تک طلب کرلی ۔

ذرائع کے مطابق گھریلوں صارفین کیلئے سبسڈی ختم کرکے بے نظیر انکم سپورٹ سے براہ است سبسڈی دینے کا پلان طلب کیا گیا ہے۔اسپیشل اکنامک زون سے صنعتوں کو سستے دام پر بجلی دینے کیلئے اسپیل ٹیرف تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اس اقدام سے سرپلس بجلی کو کھپانے میں مدد ملے گی۔ غیر معیاری پنکھے بدلنے کیلئے کمرشل بینکوں اور مائیکرو فنانس اداروں سے فنانسنگ لینے کی تیاری بھی شروع، وزیر اعظم نے معیاری پنکھوں کی پیدوار بڑھانے کیلئے بھی پلان طلب کرلیا۔

Watch Live Public News