پبلک نیوز: دنیا بھر کی فٹبال لیگ میں سنسنی خیزمقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، انگلش پریمئیر لیگ میں چیلسی نے حریف ایورٹن کی ٹیم کو دو صفر سے آؤٹ کلاس کر دیا۔
پریمئیر لیگ کے ایک اور میچ میں ویسٹ ہم یونائیٹڈ نے لیڈز یونائیٹڈ کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی، چیلسی پریمئیر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے جبکہ ویسٹ ہم پانچویں نمبر پر آگئی۔
اٹالین فٹبال لیگ میں انٹر میلان نے اٹلانٹا کو ایک صفر سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی، انٹر کی طرف سے سکرینر نے واحد گول کیا ۔