انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

(ویب ڈیسک )  انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

معروف برطانوی اخبار گارجین کے مطابق انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ  برینڈن میک کولم حال ہی میں انگلینڈآئے تھے، اس دوران انہوں نے   جیمز اینڈرسن سے کہا کہ انگلینڈ کی  ٹیم کی نظریں اب مستقبل پر ہیں اور اس سیزن میں وہ اپنی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں۔

جس کے بعد   جیمز اینڈرسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ  ویسٹ اینڈیز  کے خلاف پہلا ٹیسٹ 10 جولائی  کو لارڈز  میں کھیلے گی  اور یہ جیمز  اینڈرسن کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

جیمز اینڈرسن نے  2003 میں زمبابوے کے خلاف لارڈز کے میدان میں ہی ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔انہوں نے 187 ٹیسٹ میچز میں 700 وکٹیں حاصل کیں اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے  واحد فاسٹ بولر ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے  194 ون ڈے میچز میں 269 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز  18 وکٹیں لیں۔

Watch Live Public News