علی ظفر خواتین قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کریں گے

علی ظفر خواتین قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کریں گے

ویب ڈیسک: معروف گلوکار علی ظفر سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گلوکار نے خواتین کی مدد کے حوالے سے اپنے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

علی ظفر نے بے قصور خواتین قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ علی ظفر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ لاتعداد خواتین قانونی مدد نہ ہونے کی وجہ سے سالوں سے جیل میں پڑی ہیں، جنہیں انہوں نے مدد فراہم کرنے کا اعادہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے آزادی اور انصاف کے حصول کے لیے قانونی جنگ لڑ سکیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہم مل کر اس کام کو مزید احسن طریقے سے سرانجام دے سکتے ہیں۔ اداکار نے اپنے منصوبے پر مداحواں سے مدد کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ گلوکار اس سے پہلے بھی علی ظفر فاونڈیشن کے تحت کئی فلاحی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔