پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،10 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،10 مارچ 2021
مہلک کورونا وائرس ایک روز میں مزید 43زندگیاں نگل گیا ٗ 1786افراد میں وائرس کی تصدیق ٗ فعال کیسز کی تعداد 16ہزار 699ہو گئی ٗ 1664مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہو گا۔آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگاغریبوں اور مستحقین کیلئے نئے پروگرام کا آغاز آج ہو گا ٗ وزیر اعظم کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا افتتاح کریں گے ٗ غریبوں ٗ مزدوروں ٗ محنت کشوں اور مستحقین تک کھانا پہنچایا جائیگا۔مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلیاں گرا دی گئیں ٗ بجلی کی قیمت میں 89پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ٗ قیمتوں کا اطلاق مارچ کے بلوں پر ہو گا ٗ نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ٗ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گاحکومت نے جے یو آئی کو بڑی پیشکش کر دی ٗ مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئر مین سینٹ کی آفر ٗ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ عبدالغفور حیدری ہمارے چیئر مین سینٹ بن جائیں ٗ مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومتی آفر کی تردید کر دی ٗ کہا میٹنگ کے دوران ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی ٗ پرویز خٹک نے میڈیا نے سامنے جو کہا اس کی مذمت کرتا ہوں مولانا عبدالغفور حیدری کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ٗ فضل الرحمن نے عبدالغفور حیدری کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ٗ عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئر مین سینٹ کا امیدوار نامزد کرنے پر مولانا کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News