رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت ٗ عدالت نے سماعت ملتوی کردی

رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت ٗ عدالت نے سماعت ملتوی کردی
لاہور (پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ٗ عدالت نے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردیتفصیلات کے مطابق جسٹس سرافراز ڈوگر کی سربراہی کیں دو رکنی عبوری ضمانت کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ٗرانا ثنائاللہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرو پیش ہو گئے۔ رانا ثناء اللہ کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ اے این ایف نے انسداد منشیات کیس میں گرفتار کیا اور منشیات فروخت کا الزام لگایا, میری فیملی کی جائیداد کو بے نامی دار قرار دے دیا, اے این ایف والے کہتے ہیں کہ میری اسمبلی کی نشست سمیت تمام چیزین منشیات کے پیسوں سے خریدی ہیں, نیب کہتاہے کہ ساری پراپرٹی ناجائز ذرائع سے بنائی ہےٗ آمدن سے زائد اثاثے ہیں ٗ مگر ابھی تک ہمیں نیب کا جواب نہیں ملا۔ رانا ثنا اللہ نے وکیل نے کہا کہ وکلاء اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز سپریم کورٹ میں آج مصروف ہیں اس لئے عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرے۔نیب کے وکیل نے کہا کہ ہم نے مارچ 2020 سے ہی جواب جمع کروا چکے ہیں ٗہم پبلک آفس ہولڈرکی بناپر کیس لے کر آئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے اپنی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نیب آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام کے تحت انکوائری کر رہا ہے، چیئرمین نیب نے اپنے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے انکوائری کی منظوری دی، نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں، نیب ان اثاثوں کی تحقیقات کر رہا جن پر اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کی رقم سے بنانے کا الزام لگایا گیا ہے، نیب کی طلبی نوٹسز کے بعد مسلسل نیب آفس میں پیش ہو رہا ہوں۔

Watch Live Public News