لاہور ہائیکورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شمس محمودمرزا نے صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ایف آئی اے سے بچوں کی وطن واپسی پر طریقہ کار طلب کر لیا۔
عدالت نے کہا بچیوں کی وطن واپسی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں، بچیوں کی بازیابی کے لیے یو اے ای حکومت کیساتھ ہونے والے رابطوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے، ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے سے متعلق محکمہ قانون کیمطابق کاروائی کرے۔
صوفیہ مرزا نے عدالت کو بتایا کہ میرا شوہر بچیوں کو دھوکے سے بیرون ملک لے گیا ہے اور اس کے لیے سابق شوہر نے جعلی دستاویزات کا استعمال کیا ہے۔ عدالت بچیوں کی بازیابی کا حکم دے۔