یوسف رضا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد

یوسف رضا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد(پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر روکنے کی درخواست مسترد کر دی ٗ تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلئے درخواست قابل سماعت قرار دیدی ہے ٗ یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کو بھی نوٹس جاری تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی ٗالیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ متعلقہ فریقین کو عدالت میں لائیں ٗ ہم کسی ایم این اے ٗ ایم پی اے کو نہیں جانتے۔ ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ ویڈیو میں نشان زدہ بیلٹ پیپر کا ذکر بھی ہوا تھا،ایم این ایز نے علی حیدر گیلانی سے ملاقات ہی کیوں کی؟ جس پر علی ظفرنے کہا کہ اس سوال کا جواب خود یوسف رضا گیلانی نے دیا ہے؟ جس پر ممبر پنجاب نے کہا کہ دونوں فریقین کا مشترکہ مفاد تھا تب ہی ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی کیلئے بھی یہی بہتر ہے کہ رشوت کیلئے ملنے والوں کو سامنے لائے، ملاقات تو حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کی بھی ہوئی تھی، ویڈیو کو بطور ثبوت من و عن تسلیم نہیں کر سکتے علی ظفر نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو ایم این اے جمیل احمد خان نے بنائی جس پر ممبر پنجاب نے پوچھا کہ کیا جمیل احمد عدالت میں موجود ہیں؟ علی ظفر نے جواب دیا کہ جمیل احمد خود نہیں ان کا بیان حلفی جمع کرایا ہے، جس پر الطاف قریشی نے کہا کہ ایسے کیسے معلوم ہوگا کہ بیان حلفی ان کا ہی ہے۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو بنانے والے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ٗفرخ حبیب کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں موجود افراد کو فریق نہیں بنانا چاہتے، ارشاد قیصر نے کہا کہ ویڈیو کو جانچنے کیلئے معیار سپریم کورٹ مقرر کر چکی ہے-ممبرپنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں نوٹوں کی چمک نہیں تھی ٗسپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ہی خفیہ ووٹنگ کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض ہے تو چیلنج کر دیں

Watch Live Public News