لاہور (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں سب س بڑی اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے کینسر کے مریضوں کی مفت دوائی بند کر دی۔ انھوں نے موجود حکومت کو ملک کے لیے کینسر بھی قرار دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔ انھوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے لیے مفت دوائی اس حکومت نے بند کی جو خود پاکستان کے لیے کینسر بن چکی ہے۔
کینسر کے مریضوں کے لیئے مفت دوائی اس حکومت نے بند کی جو خود پاکستان کے لیئے کینسر بن چکی ہے۔ کینسر کے مفت علاج کے نام پر چندہ خور عناصر نے اقتدار میں آکر کینسر کے مریضوں کے سرکاری علاج کا حق بھی چھین لیا ۔ pic.twitter.com/4o76DJJUVy
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 10, 2021
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کینسر کے مفت علاج کے نام پر چندہ خور عناصر نے اقتدار میں آ کر کینسر کے مریضوں کے سرکاری علاج کا حق بھی چھین لیا۔