یوٹیوبرز سے ٹیکس وصولی کا فیصلہ

یوٹیوبرز سے ٹیکس وصولی کا فیصلہ
ویب ڈیسک: آئن لائن ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے یوٹیوبرز سے ٹیکس وصولی کا فیصلہ کر لیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق ویب سائٹ کی جانب سے یوٹیوبرز کو ایک ای میل جاری کی گئی ہے۔ ای میل میں نئی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے کہ یوٹیوب پر مواد اپلوڈ کرنے والوں کو اب ٹیکس دینا ہو گا۔ یہ پالیسی رواں برس جون سے لاگو ہو گی۔واضح رہے کہ نئی یوٹیوب پالیسی کا اطلاق امریکی یوٹیوبرز پر نہیں ہو گا۔مئی کے آخر تک اپنی ٹیکس تفصیلات گوگل ایڈسینس پر نہ اپلوڈ کرنے والے کری ایٹرز کی آمدن سے 24فیصد حصہ ٹیکس کی مد میں کاٹ لیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔