ناخن چبانے کی عادت ختم کرنے کے گھریلو ٹوٹکے

ناخن چبانے کی عادت ختم کرنے کے گھریلو ٹوٹکے
لاہور: (ویب ڈیسک) کیا آپ بھی ناخن چباتے ہیں اور یہ عادت ترک ہونے کا نام نہیں لے رہی؟ تو ایسے لوگوں کے لیے ہم کچھ ایسے علاج لائے ہیں، جن کے ذریعے آپ اس عادت سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ ایسے کون سے ٹوٹکے ہیں، جن سے یہ عادت چھوٹ سکتی ہے۔ اکثر لوگوں کو ناخن کاٹنے کی عادت ہوتی ہے۔ عموماً یہ عادت بعض اوقات تناؤ کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ بہت سے لوگوں کو یہ عادت بچپن سے ہوتی ہے جبکہ بہت سے لوگوں کو ذہنی دباؤ کے بعد یہ عادت پڑ جاتی ہے۔ پہلا علاج یہ ہے کہ اپنے ناخن چھوٹے رکھیں۔ اس سے ناخن چبانے کی عادت کبھی نہیں پڑے گی۔ مینی کیور کے عمل سے ناخنوں کو خوبصورت بنایا جاتا ہے۔جب آپ کے ناخن دیکھنے میں خوبصورت ہوں تو انہیں چبانے سے بچایا جا سکتا ہے۔ اس عادت سے بچنے کے لیے آپ ناخنوں پر خراب ذائقہ والا نیل پینٹ لگا سکتے ہیں۔ اس سے آپ کی عادت بھی چھوٹ جائے گی۔ کیونکہ اس دوران جب آپ اپنے ناخن چباتے ہیں تو اس کا خراب ذائقہ آپ کو ایسا کرنے سے روک سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ آپ کو کس حالت میں ناخن کاٹنے کی خواہش ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایسی حالت میں آپ کو اپنی توجہ اس طرف سے ہٹانی چاہیے، تاکہ ناخن کاٹنے کی عادت باقی رہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔