میانوالی میں بیٹا پیدا ہونےکی خواہش پرسات روز کی معصوم بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار کرلیا گیا۔ ڈسٹرک پولیس آفیسر ( ڈی پی او) میانوالی اسمٰعیل کھاڑک کے مطابق ملزم شاہ زیب کو بھکر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے 3 روز قبل اپنی سات دن کی کمسن بچی کو پانچ گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کردیا تھا، اہل خانہ کے مطابق ملزم کو بیٹے کی خواہش تھی۔ جاں بحق بچی کے نانا کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس کی جانب سے واقعےکی مزید تفتیش جاری ہے۔