ویب ڈیسک: کراچی میں ایک اور معصوم زندگی درندگی کا شکار ہوگئی، گلبرگ سے ملنے والی تین سالہ بچی کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا۔ اسپتال ذرائع نے زیادتی کی تصدیق کردی، چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی بہن کو بے رحمی سے گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا۔
گلبرگ تھانے کی حدود سے تین سالہ بچی آمنہ عبدالباسط کی لاش ملی، جس کا گلہ دوپٹے سے گھونٹا گیا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیس سرجن نے پوسٹمارٹم کیا اور سیمپل جمع کرکے فرانزک کیلئے بھیج دیئے گئے رپورٹ کو ریزرو کرلیا گیا، اسپتال ذرائع نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کردی۔
افسوسناک واقعے پر پولیس افسران بھی اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ بچی صبح اسکول جانے والے بہن بھائیوں کے پیچھے ہی نکل گئی تھی اور کچھ دیر بعد لاش ملی۔
اہلخانہ کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں بچی کی والدہ گھر پر اور والد عمرے کی ادائیگی پر گئے ہوئے ہیں، آمنہ چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکھٹس کرلئے ہیں جس کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا، گزشتہ ماہ بھی صدر میں بھی 12 سالہ بچی گنگا کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔