رشتے سے انکار پر لڑکی بھائی کے سامنے قتل

رشتے سے انکار پر لڑکی بھائی کے سامنے قتل
کیپشن: رشتے سے انکار پر لڑکی بھائی کے سامنے قتل

ویب ڈیسک: رشتے سے انکار پر ملزم نے 18 سالہ لڑکی کو بھائی کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پبی سبزی منڈی کے قریب مقتولہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جا رہی تھی، موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم حمید نے مقتولہ کے رشتہ سے انکار پرفائرنگ کی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

Watch Live Public News