سکھیکی میں سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں ماں اور دو کمسن بہن بھائی قتل 

سکھیکی میں سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں ماں اور دو کمسن بہن بھائی قتل 
کیپشن: سکھیکی میں سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں ماں اور دو کمسن بہن بھائی قتل 

ویب ڈیسک: سکھیکی کے محلہ فاروق اعظم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سوتیلے بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی سوتیلی ماں اور دو کمسن بہن بھائیوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر تھانہ سکھیکی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دوسری شادی کا معاملہ قتل کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم واقعے کے اصل محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News