(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں اسکول کے چوکیدار نے 12سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
صوابی پولیس کے مطابق واقعہ تتھانہ کالوخان کے حدود ادینہ کی ایک پرائیوٹ اسکول میں پیش آیا ہے۔ پولیس ایف آئی آر کی مطابق متاثرہ بچی چوتھی جماعت کی طالبہ ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق چوکیدار نے صفائی کے بہانے لڑکی کو اسکول کمرہ کےاندر بلایا اور لڑکی کے ساتھ بدفعلی کی۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ چوکیدار نے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مبینہ زیادتی کے بعد پیسے دینے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ بچی نے گھر پہنچ کر اپنی ماں کو سب کچھ بتا دیا جس کے بعد ماں بچی کو تھانے لے آئی۔
صوابی پولیس کی جانب سے میڈیا پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ کالوخان پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسکول میں 12 سالہ کمسن بچی کے ساتھ جنسی تشدد کرنے والے اسکول چوکیدار کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتاری ادینہ کے علاقے میں عمل میں آئی، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔