ویب ڈیسک: ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے رشتے دار ثقلین خان گنڈاپور جاں بحق ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین گنڈاپور کے والد اسماعیل خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے چچا ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کلاچی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے چچا زاد بھائی جاں بحق ہو گئے۔مسلح افراد کی فائرنگ سے ثقلین خان گنڈہ پور جانبحق ہوئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ان کی حکومت میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور صوبے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) فعال ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کو مزید ایک ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں اور خیبر پختونخوا کے عوام نے پاکستان کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہداء کے کوٹے کو 5 سے بڑھا کر 12 فیصد سے زائد کر دیا گیا ہے۔
اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مقامی انتظامیہ نے مزید کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔