ہنگو: کیپٹن فہیم عباس شہید "ستارہ بسالت" کے اعزاز میں تقریب

کیپشن: ہنگو: کیپٹن فہیم عباس شہید "ستارہ بسالت" کے اعزاز میں تقریب

پبلک نیوز: کیپٹن فہیم عباس شہید " ستارہ بسالت" کے اعزاز میں رئیسان ہنگو میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ شہید کے لواحقین سمیت بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت کرنے والے کیپٹن فہیم عباس شہید کے اعزاز میں ہنگو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

مہمان خصوصی نے کیپٹن فہیم عباس شہید کے اعزاز میں رئیسان پل ہنگو کو شہید کے نام منسوب کرنے کی رونمائی کی۔ انہوں نے شہید کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی بے پناہ قربانیوں ہیں اور اس ناسور کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گئے۔

    تقریب میں شہید کے لواحقین سمیت  بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی شہید کے والد اور بھائی سے ملے اور انکے حوصلے اور عزم کو سراہا۔

والد کیپٹن فہیم عباس شہید نے کہا کہ اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ بیٹے نے جوان مردی سے وطن عزیز کی دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

Watch Live Public News