لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ بار  کا اعلامیہ

لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ بار  کا اعلامیہ
کیپشن: Salaman Akram and Latif Khosa
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نےسردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری کی مذمت کی، اعلامیہ جاری کیا جس میں  گرفتار وکلاء کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ وکلاء کی گرفتاری بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، آئین کے مطابق پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

واضح رہے کہ مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ لطیف کھوسہ کو ڈیفنس روڈ سے گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے شہباز کھوسہ نے بتایا کہ والد حلقے کے عوام کے ساتھ احتجاج کرنے جا رہے تھے، پولیس کی جانب سے گرفتار کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔