پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 10 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 10 مئی2021
ملک میں کورونا سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے، مجموعی تعداد 18 ہزار 993 ہو چکی،، 3 ہزار 447 افراد میں وائرس کی تصدیق، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ ایک دو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 80 ہزار 375 ہو گئی، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید 10 لاکھ ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔خیبرپختونخوا ميں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی ليکن محکمہ ريلوے کا آج سے 16 مئی تک عيد اسپيشل ٹرينيں چلانے کا فيصلہ، پہلی عيد اسپيشل ٹرين صبح 9 بجے پشاور سے راولپنڈی کے ليے روانہ ہوئی۔ ادھر پی آئی اے کا 12 مئی سے عید پر خصوصی ڈومیسٹک پروازیں چلانے کا فیصلہتبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا، جلد نیا پاکستان نظر آئے گا، وزیراعظم عمران خان کا جدہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب، کہا مشکل وقت میں اگر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا، وزیراعظم نے کہا اوورسیزپاکستانی ہمارااثاثہ ہیں، دنیابھرمیں پاکستانی کمیونٹی کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے،، وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔بلوچستان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات، کوئٹہ کے علاقہ مرگرٹ میں دہشت گردوں کا سکیورٹی پر مامور ایف سی جوانوں پر حملہ، تین جوان شہید، ایک زخمی ہوا، تربت میں دہشت گردوں نے پاک ایران سرحد پر گشت کرنے والے جوانوں پر حملہ کیا، ایف سی کے 4 جوان زخمی۔ زمبابوے کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی فلاپ ہو گئی، تیسرے روز کے اختتام تک 220 رنز پر 9 وکٹیں گنوا دیں، پاکستان کو ہرارے ٹیسٹ جیتنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار، نعمان علی کی تباہ کن باؤلنگ، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی نے بھی 4 کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Watch Live Public News